اسنوکر سیریز کیلئے بھارتی ٹیم کو این او سی جاری نہ ہو سکا

Snooker

Snooker

کراچی (جیوڈیسک)سات مارچ سے کراچی میں شروع ہونے والی پاک بھارت اسنوکر سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کو این او سی جاری نہیں ہو سکا ہے۔پاک بھارت اسنوکر سیریز سات سے دس مارچ تک کراچی میں شیڈول ہے۔ پاکستان اسنوکر فیڈریشن نے بھارتی ٹیم کے این او سی کے حوالے سے وزارت داخلہ کو درخواست دے رکھی ہے۔ تاہم ابھی تک این او سی جاری نہیں ہو سکا ہے۔

معاملے کے حل کے لیے پاکستان بلئیرڈ اینڈ اسنوکر فیڈریشن کے صدر عالمگیر شیخ کل وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک سے ملاقات کریں گے۔ چار رکنی بھارتی اسنوکر ٹیم کو سیریز کے لیے چھ مارچ کو کراچی پہنچنا ہے۔