اسنوکر کے بعد تھروبال چیمپئین شپ بھی ملتوی

Throwball

Throwball

پاکستان(جیوڈیسک)پاکستان تھروبال فیڈریشن نے کراچی کے موجودہ حالات کے سبب سری لنکا کے خلاف سیریز ملتوی کردی۔ کراچی کے حالات کے پیش نظر بھارت نے اسنوکر ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا تھا اور اب سری لنکا نے بھی تھرو بال سیریز کے لئے کھلاڑیوں کو پاکستان جانے سے روک دیا ہے۔

سری لنکا کی سولہ رکنی ٹیم کو چھبیس مارچ کو پاکستان پہنچنا تھا اور ستائیس اور اٹھائیس مارچ کو باہمی سیریز کھیلنا تھی۔ سری لنکا کے خلاف مضبوط ٹیم تشکیل دینے کے لئے کل سے شروع ہونے والی تیسری قومی چیمپئین شپ کو بھی ملتوی کردیا گیا۔