گزشتہ سال بلغاریہ میں ورلڈ اسنوکر کپ کا ٹائٹل پاکستان کے محمد آصف نے جیتا تھا۔ طویل عرصہ گزر جانے کے بعد ورلڈ کپ کی اصل ٹرافی پاکستان پہنچ گئی ہے. پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے مطابق تھائی لینڈ میں منعقدہ حالیہ ایونٹ کے دوران آئی بی ایس ایف نے ورلڈ کپ کی اصل ٹرافی پاکستان کے حوالے کردی تھی جو سات ستمبر کو وطن لائی گئی۔
یہ ٹرافی عالمی چیمپیئن محمد آصف کے پاس فیصل آباد میں موجود تھی جو کہ بدھ کی صبح کراچی پہنچے گی اور ایک تقریب کے دوران میڈیا کے سامنے پیش کی جائیگی۔ ورلڈ اسنوکر کپ دو ہزار تیرہ نومبر میں یو رپی شہر لاٹیویا میں منعقد ہوگا جس میں محمد آصف اعزاز کا دفاع کرینگے۔ محمد آصف کا کہنا ہیکہ اگر اصل ٹرافی جلد ملتی تو انھیں اور خوشی ہوتی۔۔ انکا کہنا تھا کہ وہ آئندہ ورلڈ کپ کیلئے بھرپور تیاری کر رہے ہیں۔