واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی ریاست واشنگٹن میں شدید برفباری نے معاملات زندگی معطل کر دیئے، ادھر ریاست الی نائے میں بھی بگولوں کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔
شمال مغربی امریکی ریاست واشنگٹن میں 10 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی ہے، برف سے ڈھکی سڑکوں پر پھسلن سے شہریوں کو سفر کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے اور کئی ٹریفک حادثات بھی رپورٹ کیے گئے ہیں لیکن کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں مزید برفباری متوقع ہے۔ دوسری جانب ریاست الی نائے اور قریبی علاقوں میں 36 بگولوں کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔