واشنگٹن (جیوڈیسک) بدترین برفانی طوفان نے امریکا کے بیشتر حصے کو جما دیا۔ سڑک پر کھڑی گاڑی خوبصورت شاہکار میں بدل گئی۔
ترکی میں بھی برفباری جاری ہے۔ بوسٹن میں یخ بستہ ہواؤں اور برف کے طوفان کی وجہ سے دریا کا پانی جم گیا، بالٹی مور میں برف کی تہہ کو کٹر کی مدد سے کاٹا جا رہا ہے۔ میری لینڈ میں پانی کی پائپ لائن پھٹی تو پاس کھڑی گاڑی پر برف کی تہہ جم گئی۔
ماسو چوسٹس میں جاری برفباری کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم کر دیا۔ وسطی اٹلانٹک ریاستوں میں انیس سو نوے کے بعد ہونے والی یہ تاریخی برفباری ہے، ادھر ترکی کے شہر استنبول میں برفباری جاری ہے۔
سیکڑوں پروازیں منسوخ جبکہ بحری سروس بھی معطل کر دی گئی، ریسکیو اہلکار سڑکوں پر برف ہٹانے میں مصروف ہیں۔ شدید برفباری میں بھی شہری دریا سے مچھلیاں پکڑتے نظر آئے۔