سنوڈن کی برازیل میں پناہ کیلئے درخواست

Edward Snowden

Edward Snowden

برازیلیا (جیوڈیسک) امریکا کے سابق انٹیلی جنس اہلکار ایڈورڈ سنوڈن نے برازیل میں پناہ کی درخواست کر دی۔

ان دنوں روس میں سیاسی پناہ حاصل کئے ہوئے سنوڈن نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے برازیل میں پناہ کیلئے درخواست دے دی ہے اور انہیں برازیل میں رہنا بے حد اچھا لگے گا کیونکہ انہیں یہ ملک بے حد پسند ہے۔

سنوڈن کی روس میں پناہ کی مدت اگست میں ختم ہو رہی ہے جبکہ امریکا نے ان کا پاسپورٹ ختم کر دیا ہے جس کی وجہ سے ان کا ایک ملک سے دوسرے ملک سفر کرنا بے حد دشوار ہو چکا ہے۔

دوسری طرف برازیلین وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ انہیں ابھی سنوڈن کی طرف سے پناہ کیلئے کوئی باضابطہ درخواست موصول نہیں ہوئی۔

سنوڈن نے مذکورہ انٹرویو میں کہا کہ ان کے پاس مزید ایسی دستاویزات ریلیز کیلئے تیار ہیں جو زیادہ تر برازیل اور برطانیہ کے متعلق ہیں۔