سنوڈن مفرور ہیں، وطن واپس آ جائیں: جان کیری

John Kerry

John Kerry

امریکہ (جیوڈیسک) فاش کرنے والے سی آئی اے کے سابق اہلکار ایڈورڈ سنوڈن کو مفرور قرار دیتے ہوئے اسے ملک واپس آنے کا کہا ہے۔ جان کیری نے کہا کہ اگر ایڈورڈ سنوڈن ’امریکہ پر یقین رکھتے ہیں تو انھیں امریکی انصاف کے نظام پر اعتماد کرنا چاہیے۔‘

امریکی سیکریٹری خارجہ نے یہ بات سنوڈن کی طرف سے امریکی ٹی وی چینل این بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو کے تناظر میں کہی ہے جس میں سنوڈن نے کہا کہ انھوں نے روس میں اس لیے پناہ لی کیونکہ امریکہ نے ان کا پاسپورٹ منسوخ کر دیا تھا۔

تیس سالہ ایڈورڈ سنوڈن نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ وہ الیکٹرانک جاسوسی کے ماہر جاسوس تھے نہ کہ ایک کم درجے کے اہلکار۔ جان کیری نے بدھ کو کہا کہ ’ایک محبِ وطن بھاگتا نہیں اگر سنوڈن واپس آنا چاہتے ہیں تو ہم آج ان کو ہوائی جہاز کے ذریعے واپس لے آئیں گے۔‘

انھوں نے نیشنل سی آئی اے اور سکیورٹی ایجنسی کے سابق اہلکار کو ’کنفیوز‘ یا ذہنی الجھاؤ کا شکار شخص قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’اس شخص نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔‘ سیکریٹری خارجہ نے یہ باتیں این بی سی پر سنوڈن کی انٹرویو نشر ہونے سے چند گھنٹے پہلے کہی۔

اس انٹرویو کے پہلے جاری کیے گئے کچھ حصوں میں ایڈ ورڈ سنوڈن نے اس بات کو دہرایا کہ وہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے اور نیشنل سکیورٹی ایجنسی کے لیے بیرون ملک خفیہ مشنز پر تعینات رہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ انسانوں کی بہ نسبت کمپیوٹرز کے ذریعے زیادہ بہتر خفیہ معلومات حاصل کرتا ہے۔