برفباری میں شرارتیں کرتے پانڈہ کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

Panda

Panda

اٹاوا (جیوڈیسک) برفباری کے موسم میں پانڈے کی شرارتوں سے محظوظ ہونے کیلئے چڑیا گھر میں شائقین تو نہیں تھے۔ لیکن سی سی ٹی وی کیمروں نے ننھے پانڈے کی ساری شرارتیں محفوظ کر لیں۔

برفباری سے خوش ہونے والے پانڈے نے کئی بار سلائیڈ کے مزے لئے۔ پانڈا اس دوران برفباری میں لوٹ پوٹ بھی ہوتا رہا۔ چڑیا گھر کی انتظامیہ نے خوبصورت ویڈیو انٹرنیٹ پر جاری کی ہے جسے اب تک لاکھوں شائقین دیکھ چکے ہیں۔