کیوبا (جیوڈیسک) کیوبا کے سابق صدر فیڈل کاسترو نے امریکی جاسوس ایڈورڈ سنوڈن کو پناہ نہ دینے پر اپنے ملک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایک روسی اخبار میں لکھے مضمون میں فیڈل کاسترو کا کہنا تھا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ کیوبا نے سنوڈن کو سیاسی پناہ نہ دے کر اچھا فیصلہ کیا۔
امریکہ ایک استعماری قوت ہے اور ساری دنیا پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کر کے ہر قسم کا استحصال کر رہا ہے۔ کیوبا کو کسی بھی صورت امریکی دبا میں نہیں آنا چاہیے تھا۔