شنیلا روت کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے مظاہرہ

Lahore

Lahore

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی اقلیتی ممبرصوبائی اسمبلی پنجاب شنیلاروت کی قیادت میں شیخوپورہ میں اقلیتی بچی کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے خلاف پریس کلب لاہور کے سامنے احتجاجی مطاہرہ کیا گیا۔

شنیلاروت نے ایم اے تبسم،اقبال کھوکھر ،لالہ رشید کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث اقلیتی عوام شدید مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں۔

ہم نہ صرف اس واقعے کی مذمت کرتے ہیں بلکہ انصاف کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھنے کا اعلان کرتے ہیں۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرہ بازی بھی کی۔