اتنے بھولے نہیں کہ نواز شریف کے ساتھ پھر اتحاد کر لیں

Rehman Malik

Rehman Malik

لاہور(جیوڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اتنی بھی بھولی نہیں کہ نواز شریف کے ساتھ دوبارہ اتحاد کر لے۔ نواز شریف اتحاد کی بات کر کے شاید کسی اور کو پیغام دے رہے ہیں۔ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ نواز شریف بیشک سمجھوتے کا تاثر دیں لیکن وہ انہیں بینقاب کرتے رہیں گے۔

منی لانڈری کیس کے بعد وہ شریف برادران کو ایک اور تحفہ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم حکمت عملی کے تحت چل رہی ہے۔ تحریک انصاف سے اتحاد کے سوال پر رحمان ملک نے کہا تیر اسٹیل سے بنتا ہے اور بلے کو دیمک لگ جاتی ہے دونوں اکھٹے نہیں ہو سکتے۔