لاہور (جیوڈیسک) تحریک منہاج القرآن کے سربراہ داکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ ایسا نظام چاہتے ہیں جس سے ایماندار لوگ سامنے آ سکیں۔منہاج القرآن سنٹر لاہورمیں گوشہ درود کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ موجودہ نظام کے ہوتے ہوئے ایماندار قیادت سامنے نہیں آسکتی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک کروڑ کارکن جمع کرنے کا لائحہ عمل تیار کر لیا گیا ہے۔اس موقع پر قرآن خوانی اور نعت خوانی بھی کی گئی۔