فٹ بال ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدر سے کراچی فٹ بال ایکشن کمیٹی کا سعودیہ اسپورٹس کی بحالی کا مطالبہ
Posted on December 18, 2013 By Majid Khan کراچی
کراچی: کراچی فٹ بال ایکشن کمیٹی کے چیئر مین سلیم خمیسانی ،سنیئر وائس چیئر مین امیر محمد خان نے ایک مشتترکہ بیان میں صدر ڈسٹرکٹ ایسٹ عبد المالک خان جوکہ عرصہ 2سال کے بعد امریکہ سے پاکستان آئے ہیں مطالبہ کیا ہے کہ قائمقام صدر عبدالعزیز سیکریٹری ایسٹ عبید اللہ و دیگر کی جانب سے بلا جواز اور غیر قانونی طور پر سعودیہ اسپورٹس فٹ بال کلب پر 3ماہ کی پابندی اور10ہزار روپے جرمانہ اور معروف فٹ بال آرگنائزر امیر محمد خان پر پابندی کو معطل کرتے ہوئے فوراً انہیں بحال کیا جائے۔
کچھ عرصے قبل قائمقام صدر عبدالعزیز نے اپنے ایک بیان میں سیکریٹری ایسٹ کو ہدایت کی تھی کہ غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی ٹورنامنٹ منعقد کرنے پر فوری کاروائی عمل میں لائی جائے اور ان میں شریک کھلاڑیوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے لیکن ایک غیر رجسٹرڈ ٹورنامنٹ جو کہ محمد علی شاہ فٹ بال اسٹیڈیم لانڈھی میں کھیلا گیا اس ٹورنامنٹ میں سیکریٹری ایسٹ عبید اللہ اور ممبر اجمل خٹک نے نہ صرف شرکت کی بلکہ اپنے دست مبارک سے انعامات بھی تقسیم کئے لہذا صدر ڈسٹرکٹ ایسٹ عبدالمالک سے درخواست ہے کہ فوری طور غیر قانونی اقدام کے مرتکب سیکریٹری ایسٹ عبید اللہ اور ممبر اجمل خٹک کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں فوری طور پر معطل کیا جائے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com