فٹ بال کنفیڈریشن کپ، برازیل نے اٹلی کو شکست دیدی

Brazil

Brazil

برازیل(جیوڈیسک) فٹ بال کنفیڈریشنز کپ میں برازیل کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے، برازیلین ٹیم نے اٹلی کو شاندار مقابلے کے بعد شکست دے دی۔ برازیل کے شہر سلوا ڈور میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں میزبان ٹیم نے اٹلی کو زیر کر کے اپنا مسلسل فتوحات کا سلسلہ جاری رکھا۔

برازیلین ٹیم کو دو کے مقابلے میں چار گول سے کامیابی ملی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے فریڈ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گول سکور کیے جبکہ ڈانٹے اور سٹرائیکر نیمر کے ایک ایک گول نے ٹیم کی کامیابی کو یقینی بنایا جس کے بعد برازیلین ٹیم کی کنفیڈریشنز کپ میں مسلسل فتوحات کی تعداد بھی دس ہو گئی ہے۔اپنے گروپ میں برازیل نو پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔