ہیمبرگ (جیوڈیسک)فٹ بال لیگز میچوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں بائرن میونخ،آرسنل اور پی ایس وی کی ٹیم نے اپنے میچز جیت لیے۔جرمن فٹ بال لیگ کی نئی چیمپئن بائرن میونخ کی ٹیم نے ہانوور کو ایک کے مقابلے میں چھ گول سے ٹھکانے لگا کر نیا ریکارڈ بنا دیا۔
انگلش پریمئیر لیگ میں آرسنل کی ٹیم نے فلہم کو ایک صفر سے ہرا کر تیسری پوزیشن پر پہنچ گئی جبکہ سٹوک سٹی نے کیو پی آر کو دو صفر سے مات دیکر خود کو لیگ سے آٹ ہونے سے بچا لیا۔
ڈچ فٹ بال لیگ میں پی ایس وی کی ٹیم نے اے زی الکمار کو تین ایک سے زیر کر کے دوسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔پی ایس وی کی ٹیم کا لیگ لیڈر آئی ایکس سے چار پوائنٹس کا فرق رہ گیا ہے۔