فٹ بال ورلڈ کپ 2014 ہر صورت برازیل میں منعقد ہو گا، فیفا

FIFA

FIFA

برازیلیا (جیوڈیسک) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ 2014 ہر صورت برازیل میں ہی منعقد کیا جائے گا۔ برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیفا کے سیکرٹری جنرل جرمو والکی کا کہنا تھا کہ برازیلین حکام کے ساتھ وہاں جاری کنفیڈریشنز کپ کو منعقد یا منسوخ کرنے پر مذاکرات میں انہوں نے شرکت کی۔

جس میں حکام نے ایونٹ کی کامیابی کی یقین دہانی کرائی ہے تاہم برازیل میں جاری مظاہروں کو نظر انداز کرتے ہوئے فیفا نے ورلڈ کپ ہر حال میں برازیل ہی میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔برازیل میں کشیدگی سا پالو شہر میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کے باعث شروع ہوئی جو بعد میں ملک بھر میں پھیل گئی تھی۔