ریوڈی جنیرو (جیوڈیسک) فٹ بال ورلڈکپ دوہزار چودہ کا میلہ برازیل میں سجے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کے لیے فوجی دستے تعینات کریں گے جس کے لیے مستعد عملے نے عملی مشقوں کا مظاہرہ بھی کیا۔ برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں جہاں تعمیراتی کام اپنی تکمیل کی طرف ہیں وہیں حکام نے فیصلہ کیا ہے۔
آئندہ سال کے سپر میگا فٹبال ایونٹ کے لیے سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں گے۔ حکام نے واضح کیا کہ ایونٹ اور اس کے شرکا کی نگرانی فوجی اہلکار کریں گیا دھر فوجی اہلکاروں نے اپنی تیاریوں کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔تربیت یافتہ کتوں کی مدد سے سیکیورٹی کو یقینی بنانا اور دھماکا خیز مواد ناکارہ بنانے کی بھی مشقیں کی گئیں۔