فٹ بال ورلڈ کپ 2022، قطر وینیو تیار کرنیوالے ملازمین کیلئے جلاد بن گیا

Football World Cup

Football World Cup

قطر (جیوڈیسک) فٹ بال ورلڈ کپ دو ہزار بائیس کا میزبان ملک قطر وینیوز تیار کرنیوالے ملازمین کے لیے جلاد بن گیا۔ دنیا کے امیر ترین ممالک کی فہرست میں شامل قطر عالمی فٹ بال کپ کی تیاریوں کے لیے غریب ترین بن گیا، ورلڈ کپ کی انتظامیہ کام کرنے والے مہاجر ملازمین کی مزدوری ہڑپ کرنے لگی۔ نیپال اور دیگر ملکوں سے آنے والے غریب افراد کی قطر میں سنوائی کرنے والا کوئی نہ رہا، انہیں تنخواہ دیکھے کتنے مہینے گزر گئے۔

فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے خوبصورت ترین وینیوز تعمیر کرنے والے ملازمین ٹوٹے پھوٹے گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں۔ رہائش سمیت کھانے پینے کے انتظامات انتہائی ناقص ہیں۔یہاں بہت سارے مسائل ہیں، واش رومز میں صفائی کا کوئی بندوبست نہیں، پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں، ایک کمرے میں بارہ سے چودہ افراد کو رکھا گیا ہے،دو سال سے کوئی تنخواہ نہیں ملی۔ دوسری جانب قطری حکام نے ان الزامات کی تردید کی ہے کہتے ہیں کہ ملازمین کی صحت، سلامتی اور حفاظت ان کی اولین ترجیح ہے۔