فٹ بال ورلڈ کپ میں دفاعی چیمپیئن اسپین کو ہالینڈ کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست

Holland

Holland

سائوپائولو (جیوڈیسک) فٹ بال ورلڈ کپ میں ہالینڈ نے دفاعی چیمپئن اسپین کو 5-1 سے ہرا کر بڑا اپ سیٹ کر دیا۔

2010 کے ورلڈ کپ فائنل میں اسپین ہالینڈ کو ہی شکست دے کر عالمی چیمپئن بنا تھا۔ کھیل کے 27 ویں منٹ میں اسپین کے زابی الوسو نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی تاہم 44 منٹ میں ہالینڈ کے رابن وان پرسی نے گول کر کے اسکور برابر کر دیا۔

اس کے بعد ہالینڈ اسپین پر حاوی ہو گیا اور اس کے بعد 53 ویں، 64 ویں، 72 ویں اور 80 ویں منٹ میں 4 مزید گول کر دیے۔ اس سے قبل میچ میں میکسیکو نے کیمرون کو ایک گول سے شکست دے دی۔