لندن (جیوڈیسک) سابق انگلش فٹ بالر مائیکل اوون کے مطابق ارجنٹائن ورلڈ کپ کا فاتح ہو گا۔ جب کہ روڈ گولٹ نے افریقن ٹیم کے جیتنے کی پیش گوئی کر دی۔ ہانگ کانگ میں اپنے مداحوں کے درمیان گھرے مائیکل اوون کا کہنا تھا کہ ارجنٹائن حیران کر دینے والی پرفارمنس پیش کر سکتا ہے۔
دوسری جانب ہالینڈ کے سابق کپتان اور فٹ بال لیجنڈ روڈ گولٹ کے مطابق فٹبال ورلڈ کپ افریقا سے تعلق رکھنے والی کوئی ٹیم جیت سکتی ہے۔ دونوں لیجنڈز نے اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ معیار کے اعتبار سے ٹیموں کے درمیان فرق بہت کم رہ گیا ہے، اس لئے مواقع سے فائدہ اٹھانے والی ٹیم ہی میدان سے فاتح بن کر لوٹے گی۔