سوچی: اولمپکس میلے کی تیاریاں عروج پر

Olympic Festival

Olympic Festival

سوچی (جیوڈیسک) روس کے شہر سوچی میں آئندہ ماہ سجنے والے اولمپکس میلے کی تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں۔ اسپیشل فورسز کا ابھی سے گشت شروع ہو گیا۔

وچی اولمپکس کے لیے الٹی گنتی شروع ہو گئی۔ آئندہ ماہ سے سجنے والے اسپورٹس میلے کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات کر دئیے گئے ہیں۔

روس کے شہر سوچی میں مقامی پولیس کے ساتھ اسپیشل فورس کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ یہ اہلکار کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے بچنے کے لیے ابھی سے ڈیوٹی پر معمور ہیں۔ یہ اہلکار ٹریفک کی بحالی سمیت آنے والوں کی تلاشی وغیرہ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔