سوچی (جیوڈیسک) پولینڈ کے کیمل اسٹوچ نے لارج ہل اسکی جمپنگ میں گولڈ میڈل جیتا، تو الیگزینڈر ٹریٹیاکوو نے اسکلیٹن ایونٹ میں روس کے لیے پہلا طلائی تمغہ حاصل کیا، سوچی میں جاری ونٹر اولمپکس میلے میں دلکش مقابلے جاری ہیں۔
مینز لارج ہل اسکی جمپنگ فائنل میں میں پولینڈ کے کیمل اسٹوچ نے اپنی آخری جمپ انتہائی شاندار لگائی اور جاپانی حریف سے گولڈ میڈل چھین لیا۔ جاپان کینوریا کا کاسائی سلور میڈل جیت سکے۔ مینز اسکلیٹن فائنل میں الیگزینڈر ٹریٹیا کی رن شاندار رہی، انہوں نے صرف 56 اعشاریہ صفر دو سکینڈز میں طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا۔
لیٹیویا کے مارٹن ڈوکرز دوسرے نمبر پر رہے۔ مینز کی 1500 میٹر اسپیڈ اسکیٹنگ کے فائنل میں پولینڈ، نیدر لینڈ، کینیڈا اور امریکا کے رنرز میں زبردست مقابلہ ہوا۔ لیکن میدان مارا پولینڈ کے براڈ کا نے، سلور میڈل رہا نیدرلینڈ کے کوئین ورویج کے نام مینز آئس ہاکی کے گروپ میچ میں روس اور امریکا کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا، لیکن شوٹ آوٹ پر امریکا نے ہوم ٹیم کو زیر کر لیا۔
ویمنز کرلنگ کے مقابلوں میں سوئٹزر لینڈ نے برطانیہ کو آٹھ چھ کے اسکور سے مات دی۔ ایک اور میچ میں ڈنمارک نے چین کو چھ کے مقابلے میں نو اسکور سے ہرا دیا۔ میڈلز ٹیبل پر جرمنی سات گولڈ کے ساتھ اب بھی پہلے نمبر پر رہے۔