سوشل ڈیولپمنٹ سوسائٹی کے اشتراک سے اولڈ KBCA بلڈنگ، سوک سینٹر میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا

Karachi

Karachi

کراچی : سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ کے زیراہتمام، المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی، سوشل ڈیولپمنٹ سوسائٹی کے اشتراک سے اولڈ KBCA بلڈنگ، سوک سینٹر میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔جس میں ماہرڈاکٹرزکی زیر نگرانی میں جنرل اوپی ڈی میں مرد،خواتین اور بچوں کافری چیک اَپ کیاگیااور انہیں فری ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔ فری میڈیکل کیمپ مریضوں کے شوگرٹیسٹ ،بلڈپریشر چیک کیا گیا۔

فری میڈیکل کیمپ کا دورہ المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد حنیف طیب نے کیا۔جبکہ ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ آفیسرکراچی شوشل ویلفیئرمحمدادریس،قدیرشریف،امین آدمجی و دیگر موجود تھے۔

اس موقع پر حاجی محمد حنیف طیب نے کہاکہ المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی تعلیم،صحت اور سماجی خدمت کے میدان میں رنگ ونسل کی منافرت سے بالارہ کر انسانیت کی خدمت کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے اور المصطفیٰ غریب اور مستحق افراد کو معیاری علاج ان کی عزت نفس کا احترام کر تے ہوئے فراہم کر تی ہے۔انہوں نے کہاکہ انسانیت کی بلا تفریق خدمت کا درس ہمیں حضور ۖکی تعلیم وسیرت سے ملتا ہے جسکی نظیرتاریخ انسانیت میں ملنامشکل ہے ،خدمت خلق جیسے اس عظیم مشن کو صحابہ کرام رضی اﷲتعالیٰ عنہم اور بزرگان دین رحمةُ اﷲعلیہم نے بھی مقدم رکھا۔