مسلمان مرد ماں بہن، بیوی اور بیٹی کی عزت پر جان قربان کرتے ہیں: پیر غلام رسول، سید عرفان احمد

Syed Irfan Ahmed

Syed Irfan Ahmed

لاہور: تحریک اُویسیہ پاکستان کے مرکزی امیر ،پیرغلام رسول اُویسی، سینئر نائب امیر، سید عرفان احمد اورپنجاب کے صدر پیر توصیف النبی مجددی نے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے آج یہاں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام خواتین کے حقوق کاپاسبان اورانسانی بقاء و فلاح کاضامن ہے، اسلام نے عورت کوجتنی عزت و اہمیت دی ہے اُس کی مثال دنیاکے کسی معاشرے میں نہیں ملتی ،عورت کووارثت میں حق دے خودمختار کیا گیا ہے۔

اسلام عورت پرمرد سے زیادہ سختی نہیں کرتا،مردوعورت جسامت کے لحاظ سے مختلف ہیں اس لئے اللہ تعالیٰ نے عورت کوپردے کے ذریعے اپنی عزت وپاکیزگی کومحفوظ رکھنے کاحکم فرمایاتومردکوبھی نگاہ نیچی رکھ کرمائووں بہنوں اوربیٹیوں کوتحفظ دینے کے ساتھ مرد کوپرہیزگاررہنے کی تلقین فرمائی ہے،مسلمان مرد ماں بہن،بیوی اوربیٹی کی عزت پرجان قربان کرتے ہیں جبکہ دیگرمذاہب کے لوگ مختلف مقاصد کیلئے عورتوں کوقربان کردیتے ہیں،اسلام نے معاشرے کابہترین توازن قائم کرنے بنیادی حصول ترتیب دیئے ہیں جن میں اہم ترین نکاح ہے،نکاح سے عورت کوعزت و احترام حاصل ہونے کے ساتھ اُس کے مالی مسائل بھی حل ہوجاتے ہیں،ہماری مائیں بہنیں اوربیٹیاں منافقوں کی باتوں پرکان نہ دھریں اسلام عورت کیلئے بالکل بھی سخت نہیں۔

سیکرٹری نشرواشاعت
امتیازعلی شاکر
[email protected]