کراچی (جیوڈیسک) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر بچوں کے اغواء سے متعلق الرٹ بے بنیاد ہے، رینجرز نے ایسا کوئی الرٹ جاری نہیں کیا۔
بچوں کے اغواء سے متعلق افواہوں کے حوالے سے ڈی جی رینجرز سندھ کا کہنا تھا کہ رینجرز نے بچوں کو گھروں میں رکھنے کے حوالے سے کوئی الرٹ جاری نہیں کیا۔
سوشل میڈیا پر بچوں کے اغواء کے متعلق الرٹ بے بنیاد ہے۔
ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ اس طرح کی افواہیں پھیلانے کا مقصد شہر میں خوف و ہراس کی فضاء پیدا کرنا ہے۔
شہری ایسی افواہوں پر کان نہ دھریں اور افواہیں پھیلانے والے عناصر کی نشاندہی کریں، رینجرز اور پولیس شہریوں کے تحفظ کے لئے موجود ہے۔