سوشل میڈیا کا روزانہ استعمال بوجھ لگتا ہے: کاجول

Kajol

Kajol

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ مجھے یہ دیکھ کر حیرت ہوتی ہے کہ کیسے سوشل میڈیا لوگوں کی زندگی میں اس حد تک حاوی ہوگیا ہے کہ انہیں کسی بھی چیز کا ہوش نہیں رہتا تاہم خود مجھے سوشل میڈیا ایک حد تک پسند ہے۔

میں بھی سوشل میڈیا استعمال کرتی ہوں اور یہ مداحوں سے رابطے میں رہنے کا اچھا ذریعہ ہے لیکن میں اسے روزانہ استعمال نہیں کرتی کیونکہ مجھے سوشل میڈیا کا روزانہ استعمال بوجھ لگتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا پہلے لوگوں کو فنکاروں کے بارے میں ہر بات جاننے کا تجسس ہوتا تھا انہیں صرف وہ ہی بات پتہ چلتی تھی جو ہم چاہتے تھے لیکن اب وقت بدل گیا ہے فنکار لوگوں کیساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے میں رہتے ہیں اور اب فنکاروں زندگی کھلی کتاب کی مانند ہو گئی ہے، جسکے بارے میں ہر کوئی جانتا ہے۔