کوئٹہ (جیوڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کوئٹہ میں میڈیا ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں دھرنوں کی وجہ سے تصادم کی صورتحال پیدا کی جا رہی ہے۔ ان دھرنوں نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔
طاہر القادری کی جانب سے دھرنے ختم کرنے کے اعلان کے بعد دھرنوں کی سیاست دفن ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جمہوری نظام میں صحافت کا اہم کردار ہے۔ جمہوریت اور صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے تاہم سوشل میڈیا کی شکل میں آنے والی نئی ٹیکنالوجی کے مثبت سے زیادہ منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں جس پر سیاستدانوں کا مذاق اڑایا جا رہا ہے، ان کے خاکے بنائے جا رہے ہیں۔
ہم تنقید کے مخالف نہیں تاہم کسی کی بھی تضحیک کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ نئی نسل کو بزرگوں اور آبائو اجداد سے لاتعلق کیا جا رہا ہے۔