سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد کی اشاعت فوراً روکی جائے۔ خالد جٹ

khalid jutt

khalid jutt

فیصل آباد (پ ر) صدر موبائل ایسوسی ایشن کچہری بازار اور نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) کارپوریشن سٹی فیصل آباد چوہدری خالد جٹ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد کی اشاعت فوراً روکی جائے’ مقدس ہستیوں کے خلاف مواد کی موجودگی عالم اسلام کی دل آزاری کا باعث ہے۔

حکومت توہین رسالت ایکٹ کا نفاذ یقینی بنائے اور توہین آمیز مواد شائع کرنیوالوں کیخلاف فوراً کارروائی عمل میں لائیں۔ خالد جٹ نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔

قابل اعتراض پوسٹیں شیئر کرنیوالے مسلمانوں کے جذبات مجروح کر کے خود کی دلی تسکین کرنا چاہتے ہیں’ کبھی دہشت گردی اور کبھی سوشل گردی کر کے مسلمانوں کو ذہنی اذیت دینے کی کوششیں کی جا رہی ہیں ایسا کرنے والوں کو جلد ان کے منفی عزائم کیساتھ نیست ونابود کردیا جائیگا۔

خالد جٹ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اس معاملے کا سختی سے نوٹس لینا خوش آئند ہے’ ضرورت اس امر کی ہے کہ جلد از جلد ان اسلام دشمن عناصر کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور ان کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔