سنگا پور(جیوڈیسک)سوشل میڈیا پر شہرت پانے والے گلوکاروں کا عالمی میلہ سنگاپور میں شروع ہو گیا ہے،میلے میں گینگنم ڈانس سٹائل سے شہرت پانے والے کورین گلوکار سائی سمیت دنیا بھر سے فنکار شریک ہیں۔
سنگاپور میں اس منفرد موسیقی میلے میں وہی گلوکار آئے ہیں،جنہیں یوٹیوب پر شہرت ملی۔ان میں گینگنم ڈانس سٹائل والے کورین گلوکار سائی،کینیڈا کی کارلی جیسپن اور امریکی بینڈ ایروسمتھ بھی شامل ہیں۔امریکا ہی سے تعلق رکھنے والے ریان ہیگا بھی اس ایونٹ میں فن کا مظاہرہ کریں گے۔