اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ مخالفانہ سیاسی نقطہ نظر کو جبراً دبانا قابل مذمت ہے، سوشل میڈیا پر مسلم لیگ ن کے حق میں لکھنے والوں کو ہراساں کرنا آزادی رائے پر حملہ ہے۔
نہوں نے کہا کہ ملکی قانون٬ شائستگی اور اپنی اقدار کے دائرے میں رہتے ہوئے ہر کسی کو اظہار رائے کا حق دیتا ہے، دوسرے کی رائے سے اختلاف بھی ہر شخص کا حق ہے۔
نواز شریف کا مزید کہنا ہے کہ وہ آزادی اظہار رائے کے حق پر پختہ یقین رکھتے ہیں، وزارت داخلہ صورتحال کا فوری نوٹس لے اور گمشدہ افراد کی بازیابی یقینی بنائے۔