مصطفی آباد کی خبریں 7/11/7014

 LALYANI


LALYANI

کوٹ رادھا کشن میں ہونے والے انسانیت سوز واقع کی بھر پور مذمت کرتے ہیں، چک59میں مسیحی جوڑے کو تشدد
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)کوٹ رادھا کشن میںہونے والے انسانیت سوز واقع کی بھر پور مذمت کرتے ہیں، چک59میں مسیحی جوڑے کو تشدد کے بعد نذر آتش کرنا شرعاََ اور اخلاقاََ انتہائی شرمناک فیل ہے، پولیس کی طرف سے قاتلوں کا علم ہونے کے باوجود بے گناہ لوگوں کو گرفتار کرنا افسوس ناک امر ہے، واقع کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی سیکرٹری اھلسنت ولجماعت پنجاب عمران ساگر و ضلعی صدر قصور حضرت مولانا طاہر محمود قصوری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر مسیحی جوڑے نے قرآن مجید کو نذر آتش کیا تھا تو انہیں گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جاتا، جبکہ اس کے بر عکس چند جذباتی افراد نے قانون ہاتھ میں لیکر اسلام اور قانون پاکستان کا غلط تاثر دیا، جو انتہائی قابل مذمت ہے، انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ بے گناہ افراد کی گرفتاریاں فوری بند کرے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سماجی تنظیم ہیلپ وے کی طرف سے مسیحی مشینری سکول کیتھولک انتظامیہ کو دینے پر حکومت پنجاب کا شکریہ

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)سماجی تنظیم ہیلپ وے کی طرف سے مسیحی مشینری سکول کیتھولک انتظامیہ کو دینے پر حکومت پنجاب کا شکریہ،اس حوالے سے گزشتہ کچھ عرصہ سے سکول واپسی کی تحریک زور پکڑ چکی تھی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ تین دہائیوں سے قومی تحویل میں رہنے والے مسیحی مشنری سکول”سینٹ فرانسس ہائی سکول انارکلی لاہور” گزشتہ ہفتے کیتھولک انتظامیہ کو واپس کردیا گیا۔اس حوالے سے گزشتہ کچھ عرصہ سے سکول واپسی کی تحریک زور پکڑ چکی تھی اوراحتجاجی ریلیوں،جلوسوں اور مظاہروں کا سلسلہ بڑھ گیا تھا جس میں سکول وکاتھولک انتظامیہ کے ساتھ سول سوسائٹی، صحافی، وکلائ، تاجر برادری،سیاسی وسماجی حلقے بھی شامل ہوگئے تھے۔سکول کی واپسی پر آرچ بشپ سبیسٹئن شاء اورریورنڈ فادراینڈریونصاری ،پاکستان کرسچن نیشنل پارٹی،سماجی تنظیم ہیلپ وے نے تمام ترکوشش کرنے والی شخصیات واداروں کا شکریہ اداکیا ہے۔مزیدبراں قومی وبین الاقوامی سیاسی وسماجی ومذہبی شخصیات نے حکومت پنجاب سے اظہارتشکرکیا ہے۔اس حوالے سے سکول سے ملحقہ چرچ میں شکرگزاری کی عبادت مورخہ 9 اکتوبر اتوار کو صبح 10 بجے منعقد ہوگی۔