لاہور: معروف قانونی وسماجی ادارے” کلاس” کے نیشنل ڈائریکٹر ایم اے جوزف فرانسس نے ڈپٹی نیشنل ڈائریکٹر مس ایگا کینی کے ہمراہ اپنے اخباری بیان میں آنے والے بجٹ میں ملک میں صحت،تعلیم اور دیگر بنیادی انسانی سہولیات کے لئے مختص فنڈز میں اضافے کامطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک دوردراز اور پسماندہ علاقوں میں تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی انسانی ضروریات کی فراہمی کے لئے سنجیدہ کوششیں اور ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے جاتے۔
اس وقت تک عام آدمی کی معاشرتی ومعاشی فلاح وبہبود وترقی ناممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کا خواب عام انسان کی بھلائی کے بغیر ادھورا ہے۔