سوشل سیکورٹی کارڈ ہر مزدور کا حق ہے خواہ مزدور فیکٹری کا ہو

Social Security

Social Security

جھنگ (تحصیل رپورٹر) سوشل سیکورٹی کارڈ ہر مزدور کا حق ہے خواہ مزدور فیکٹری کا ہو ،کارخانے کاہو ،پاور لومزورکر ہو یا بھٹہ مزدور ہومگر متعلقہ محکموں کے ذمہ داروں نے مالکان سے مبینہ ملی بھگت کر کے چند مزدوروں کو کارڈ دے کر بقایا کو محروم رکھا ہوا ہے جو غریب مزدور اور اُس کے خاندان کے ساتھ زیادتی ہے ان خیالات کا اظہار لیبر قومی مو ئومنٹ جھنگ کے ضلعی صدر چوہدری تنویر احمد نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ مزدور اپنے حقوق کی جنگ لڑنے یعنی سوشل سیکورٹی کارڈ کے حصول کی خاطر آج 30مئی بروز سوموار صبح دس بجے سوشل سیکورٹی آفس سیٹلائٹ ٹائون کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیں گے اُنہوں نے کہا کہ مزدور کو اُس کے حق سے محروم رکھنا سراسر ظلم ہے جس کا اب ہم تدارک کریں گے ۔