کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن اور فردوس اتحاد سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کے سرپرست ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن بلدیہ کورنگی محمد ارشد نے کراچی خواتین باسکٹ بال کی تینوں ٹیموں کی کھلاڑیوں جو کہ 3اون 3آل پاکستان باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی۔
اُن کو اپنی جانب سے 12ٹریک سوٹ کا تحفہ دیا ہے یہ تحفہ کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان نے وصول کیا اس موقع پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن نے خواتین کی نمائندہ پروفیسر آمنہ مختار اور ضائمہ طارق بھی موجود تھیں ۔غلام محمد خان نے اس تحفے پر محمد ارشد سے دلی اظہار تشکر کیا ہے۔