معاشرے میں ہندوانہ رسم و رواج نے نکاح کو انتہائی مشکل بنا دیا ہے۔ وسیم اختر
Posted on January 22, 2014 By Majid Khan لاہور
لاہور: امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے منصورہ میں تحریک سنت نکاح کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرے میں ہندوانہ رسم و رواج نے نکاح کو انتہائی مشکل بنادیا ہے۔ جہیز کا لین دین مکمل طور پر غیر اسلامی فعل ہے جس کی سختی سے مذمت کی جانی چاہیے۔ اخلاقی برائیوں کے سد باب کے لیے سنت نبوی ۖ کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔ تحریک سنت نکاح نے اس حوالے سے جس نیک کام کا بیڑا اٹھایا ہے وہ لائق تحسین ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلمان سنت نبوی ۖ کے مطابق اپنے بچوں کی شادیاں کریں اور اس احسن عمل کو معاشرے میں مزید فروغ دیں۔ ہمارا المیہ ہے کہ ہم نے خدا اور اس کے رسول ۖ کے احکامات کو عملاً اپنی زندگیوں میں نافذ نہیں کیا جس کے نتیجے میں شیطانی وسوسے ہر دم ہمیں گمرا ہ کرتے رہتے ہیں۔
ہزا روں غریب گھرانوں کے بچے اور بچیاں وسائل کی کمی اور جہیز نہ ہونے کی وجہ سے گھروں میں بیٹھے بوڑھے ہو رہے ہیں۔ ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزید کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ بحیثیت مسلمان اسلامی رسم و رواج کو فروغ دیں تاکہ دنیا میں کامیاب زندگی گزار سکیں اور آخرت میںبھی فلاح پاسکیں۔ تحریک سنت نکاح کا مشن آگے بڑھانا ہوگا۔ ڈکٹر سید وسیم اختر نے اس موقع پر کہا کہ میں اس حوالے سے پنجاب اسمبلی میں بھر پور آواز اٹھائوں گا۔ امیر تحریک سنت نکاح
عامر محمدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہیز جیسی لعنت ہمارے معاشرے کا ناسور بن چکی ہے۔ دین اسلام کی پیروی میں ہی ہمارے لیے دونوں جہانوں میں کامیابی ہے۔ الحمدﷲ تحریک سنت نکاح اس اہم اور حساس معاشرتی مسلہ پر انسانیت کی خدمت کررہی ہے۔ اس حوالے سے درد دل رکھنے والے مخیر حضرات کا تعاون نہایت ضروری ہے۔ اس موقع پر سجاد عباسی ، راجہ جوا د، رانا عبد الغفار ، حاجی فضل کریم ساجد علی،عمران الحق و دیگر بھی موجود تھے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com