ٹیکسلا (تحصیل رپورٹر) چئیرمین المرتضیٰ ٹرسٹ راجہ غلام مرتضیٰ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کوئی بھی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتا، معیاری تعلیمی ادارے بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، شرح خواندگی میں اضافہ کے لئے پرائیویٹ سیکٹر کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔
نسل نو کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے جدید خطوط پرپر کام کرنا ہو گا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے المرتضیٰ ٹرسٹ کے زیر انتظام چلنے والے حسن مریم پبلک سکول کے سالانہ نتائج کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر المرتضیٰ ٹرسٹ و صدر تصیل پریس کلب ٹیکسلا ڈاکٹر سید صابر علی کا کہنا تھا کہ بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ انکی کردار سازی پر بھی خصوصی توجہ دینی چاہئے تاکہ ملک و قوم کا یہ مستقبل معاشرے کے مفید شہری ثابت ہوں ، اس موقع پر سکول کے بچوں نے مختلف ٹیبلو پیش کئے ، سکول کی پرنسپل نے کارکردگی رپورٹ پیش کی جبکہ سالانہ نتائج کا اعلان کیا۔
چئیرمین المر تضیٰ ٹرسٹ ایڈووکیٹ راجہ غلام مرتضیٰ اور ڈائریکٹر ٹرسٹ ڈاکٹر سید صابر علی نے پوزیشن ہولڈرز بچوں میں ٹرافیاں اور خصوصی انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر سکول میں زیر تعلیم بچوں کے والدین کی بھی کثیر تعداد موجود تھی۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا0300-5128038