ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) رکن صوبائی اسمبلی حاجی ملک عمر فاروق نے کہا ہے کہ معاشرہ کی بہتری کے لئے سول سوسائٹی اور انتظامیہ کو ملکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،قوانین اور ضابطے سسٹم کی بہتری کے لئے بنائے جاتے ہیں۔
ڈاکٹرز اور لوکل ایڈ منسٹریشنکے درمیان کمیونی کیش کھیپ نہیں ہونا چاہیے،خامیوں کو دور کرنے کے لئے باہمی مشاورت کا عصرنمایاں ہونا چاہئے،ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے پی او ایف ہوٹل واہ کینٹ میں پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن واہ، ٹیکسلا ، حسن ابدال چیپٹر کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ نے کہا کہ ڈاکٹرز اور ایڈمنسٹریشن کے مابین کوآرڈینیشن نیک شگون ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہونگے۔
حل طلب معاملات کے حل کے لئے ضروری ہے کہ ہر ماہ ڈاکٹرز لوکل ایڈمنسٹریشن سے مفاد عامہ میں گفتگو شنید کریں اور ان اجلاس کا تسلسل برقرار رہنا چاہئے، میڈیا سے وابستہ الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا کے نمائنفگان علاقا ئی مسائل اجاگر کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل ٹیکسلا ڈاکٹر شائستہ فیصل کا کہنا تھا کہ پبلک سیکٹر کی کو آرڈینیشن سے ڈینگی کے کیسز میں خاظر خواہ کمی واقع ہوئی گزشتہ سال 24 کیسز رپورٹ ہوئے۔
تحصیل ٹیکسلا میں موجود چھ بیسک ہیتھ یونٹ اور ٹی ایچ کیو ٹیکسلا صحت کی بہتر سہولیات مہیا کر رہے ہیں،ڈرگ انسپکٹر ملک ارشد اعوان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو چاہئے کہ اپنی حدود و قیود میں رہ کر کام کریں،پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن نے ہمیں آپس میں ملک بیٹھنے کا موقع فراہم کیا، ترمیمی ڈرگ ایکٹ اور دیگر اہم امور پر آگاہی ضروری ہے،انکا کہنا تھا کہ کوئی بھی ڈاکٹر فارمیسی سے مبرا نہیں،ادویات کی وارنٹی چیک کرنے دو نمبر ادویات فروخت کرنے والوں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔
تحصیل ٹیکسلا میں جعلی ادویات کی فروخت پر تین افراد کو سات سے بارہ سال قید کیہ سزا ہوئی،انکا کہنا تھا کہ ٹاسک فورس وزیر پنجاب کا احسن اقدام ہے،انھوں نے کہا کہ ملکی سطح پر متعدد فارما سب سٹنڈر ادویات تیار کر رہی ہیں جبکہ ملٹی نیشن کمپنی کا معیار کہیں بہتر ہے،انھوں نے ڈاکٹرز کو متنبہ کیا کہ مجوزہ ترمیمی ڈرگ ایکٹ سے ڈاکٹرز کو کسی نقصان کا اندیشہ نہیںہونا چاہئے،سر پرست پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن ڈاکٹر شاہد نواز ملک نے کہا کہ ڈرگ ایکٹ کی آر میں ٹارگٹ پرائیویٹ سیکٹر کو کیا جارہا ہے،عطائیوں کے خلاف ہم بھی یک آ واز ہیں کوئی ڈاکٹر کسی عطائی سے ساز باز کرے گا تو اسکا اس تنظیم سے کوئی تعلق نہ ہوگا،ڈاکٹر کے پاس کوئی ایسی لیبارٹری نہیں جس سے جعلی ادویات کی جانچ کی جاسکے۔
سسٹم کی بہتری کے لئے پی اے ایف پی انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کرے گی، صدر پی اے ایف پی ڈاکٹر سید اسد علی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ز نے اس پلیٹ فارم سے ملک میں آنے والی قدرتی آفات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ،ڈاکٹرز کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کے لئے مختلف ورکشاپس منعقد کی جاتی ہیں،اس تقریب کا بھی بنیادی مقصد ایڈمنسٹریشن کے ساتھ بہتر روابط استوار کرنا ،اورعلاقہ کی تعمیر و ترقی میںاپنا کردار ادا کرنا ہے۔
انھوں نے مقامی میڈیا کی بابت اس امر کا اظہار کیا کہ میڈیا کے نمائندگان ہمارے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں ،کو آرڈینیشن سے مزید بہتری آئے گی ، پی اے ایف پی کے جنرل سیکرٹری جو کہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض بھی سر انجام دے رہے تھے کا کہنا تھا کہ لوکل سطح پر صحت کے حوالے سے 80 فیصد بوجھ پرائیویٹ سیکٹر نے اٹھا رکھا ہے،انتظامہ معاملات میں اس قسم کی کو آرڈینیشن ہونی چاہئے انھوں نے مقامی انتظامیہ کے ذمہ داران کی کاوشوں کو سراہا جنہوں نے ایسی تقریب منعقد کرنے میں معاونت کی۔
اس موقع پر مہمانوں اور عمدہ کارکردگی کے حامل ڈاکٹرز میں میڈلز اورشیلڈز تقسیم کی گئیں، تقریب میں ڈاکٹر زاہد یوسف، ڈاکٹر سہیل اقبال، ڈاکٹر بابر الہیٰ ،ڈاکٹر وسیم شہزاد، ڈاکٹر عبدالماک برکی، ڈاکٹر امتیاز علی خان، ڈاکٹر فیصل امیر، ڈاکٹر میجر شاہد اقبال کے علاوہ تحصیل پریس کلب ٹیکسلا کے صدر ڈاکٹر سید صابر علی ، میڈیا کے نمائندگان اور واہ کینٹ ٹیکسلا حسن ابدال سے آئے ہوئے ڈاکٹرز لیڈی ڈاکٹرز کی کثیر تعداد موجود تھی۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا0300-5128038