جنسی درندگی معاشرہ کا بھیانک روپ ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے
Posted on September 16, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
بہاول پور: جنسی درندگی معاشرہ کابھیانک روپ ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے پانچ سالہ بچی سے زیادتی کرنیوالوں کو پھانسی دی جائے ان خیالات کا اظہار سابق چیرمین سول سوسائٹی نیٹ ورک بہاول پور شیخ عباس رضا نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ لاہورمیں پانچ سالہ بچی سنبل سے جنسی درندگی معاشرہ کابھیانک عکس ہے۔
جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہاکہ بچوں پر جنسی تشدد کے خاتمہ اور محفوظ ماحول کیلئے حکومتی سطح کے ساتھ معاشرتی سطح پر بھی تمام طبقات کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ ایسے گھناونے واقعات کی روک تھام کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں۔
مجرموں کو سرعام کوڑے مارتے ہوئے سرعام پھانسی دی جائے انہوں نے کہاکہ سول سوسائٹی معصوم بچوں پرجنسی تشدد کی پر زور مذمت کرتی ہے بچوں پرجنسی تشددغیر انسانی فعل ہے۔