بدفعلی کے مقدمہ کے اندراج کے لیے پولیس کے نام پر ہزاروں روپے رشوت لینے والے تین نوسربازوں کے مقدمہ کے اندراج

Toba Tek Singh

Toba Tek Singh

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) بدفعلی کے مقدمہ کے اندراج کے لیے پولیس کے نام پر ہزاروں روپے رشوت لینے والے تین نوسربازوں کے مقدمہ کے اندراج کے لیے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کو تحریری درخواست ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ نے ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ ٹیک سنگھ کو انکوائر ی کا حکم دے دیا 2 نوسربازوں کا تعلق کمالیہ سے جبکہ ایک نوسرباز رجانہ کا رہائشی نے میڈیا کے نمائند ے ظاہر کرتے ہوئے ساڑھے آٹھ ہزار روپے بٹور لئے تفصیل کے مطابق شبیر حسین ولد فقیر محمد نے ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کو ایک تحریری درخواست دی۔

جس میں تین نوسربازوں لیا قت علی کامران، طارق جٹ اور رانا طارق عزیز شامل ہے شبیر حسین کے بیٹے کے ساتھ دوافراد نے بدفعلی کی کوشش کی جس کے مقدمہ کے اندراج کے لیے تینوں نوسربازوںنے پولیس کو دینے کے نام پر ساڑھے آٹھ ہزارروپے ہتھیالئے اور مقدمہ کے اندراج کی بجائے مزید چھ ہزار روپے اور کیو موبائل کا مطالبہ شروع کردیا متاثرہ شبیر حسین ولد فقیر محمد نے تینوں نوسربازوں کی بلیک میلنگ سے تنگ آکر ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کو تحریری طورپر آگاہ کردیا جنہوںنے فی الفو رڈی ایس پی صدر ٹوبہ ٹیک سنگھ کو انکوائر ی کا حکم دیا دوران انکوائری نوسربازوںنے اپنے آپ کو میڈیا کے نمائندے ظاہر کرتے ہوئے رقم ہتھیانے کا اقرار کر لیا۔