صہیب مقصود فٹنس مسائل کی وجہ سے دورہ بنگلا دیش سے باہر

Sohaib Maqsood

Sohaib Maqsood

لاہور (جیوڈیسک) صہیب مقصود ہاتھ میں فریکچر کے سبب بنگلا دیش کے خلاف سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ بیان کے مطابق دورہ بنگلا دیش کے لئے جاری پریکٹس کیمپ کے دوران قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز صہیب مقصود کے بائیں ہاتھ میں فریکچر کی نشان دہی ہوئی جس کے بعد وہ بنگلا دیش کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے ہیں، ان کی جگہ سعد نسیم کو قومی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان آئندہ ماہ بنگلہ دیش کا دورہ کرے گا اور اس دوران دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ایک روزہ، ایک ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔