کراچی (جیوڈیسک) وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کے ہمراہ شہر کا دورہ کیا اور شب برات کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ سندھ سیہل انور سیال نے ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو کے ہمراہ شہر کا دورہ کیا، انہوں نے گزری قبرستان کا دورہ کیا اور شہید چوہدری اسلم کی قبر پر فاتحہ خوانی کی، جبکہ طارق روڈ پر واقع سوسائٹی قبرستان اور عیسی نگری کے قبرستان کا بھی دورہ کیا۔
اس موقع پر سہیل انور سیال نے پولیس افسران سے مصافحہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ شب برات کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات فول پروف بنانے کے لئے، مساجد اور قبرستانوں کے باہر 6ہزار اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔