ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) سہیل عرفان عباسی کو تحریک صوبہ پوٹھوار کا مرکزی صدر منتخب کر لیا گیا۔ محمد عرفان عباسی کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا صدیوںپُر نہ ہو سکے گا۔صوبہ پوٹھوار کے قیام تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
ان خیالات کا اظہار نو منتخب صدر سہیل عرفان عباسی نے تحریک صوبہ پوٹھوار کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تفصیلات کے مطابق تحریک صوبہ پوٹھوار کا اجلاس منعقد ہوا جس میں بانی تحریک محمد عرفان عباسی صاحب کے انتقال کے بعد خالی ہونے والے عہدے پرسہیل عرفان عباسی کو صدر منتخب کر لیا گیا۔
نو منتخب صدر نے کہا کہ اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لائوں گا۔صوبہ پوٹھوار کے قیام کے لیے جدوجہد میری زندگی کا اولین مقصد ہے۔
اس موقع پر مرکزی جنرل سیکرٹری راجہ قیصر پرویز نے محمد عرفان عباسی مرحوم کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بانی تحریک کا نام تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا ۔صوبہ پوٹھوار کا قیام ہی خطے کے تمام مسائل کا حل ہے ۔جلد تحصیل اور ضلع کی سطح پر تنظیم نو کریں گے۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038