سہیل وڑائچ اور صحافیوں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، کالمسٹ برادری

Lahore

Lahore

لاہور (پریس ریلیز) کالمسٹ برادری کل لاہور پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے نامور سینئر تجزیہ نگار ،کالم نگار سہیل وڑائچ اور دیگر صحافیوں پرہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتی ہے۔

پاکستان بھر سے کالمسٹ نے اس بزدلانہ فعل پر نا صرف افسوس کا اظہارکیا بلکہ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کالم نگاروں اور صحافیوں کی حفاظت کا بندوبست کریں تاکہ وہ اپنے فرائض احسن طریقے سے نبھا سکیں۔

اپنے بیان میں کالمسٹ صابر مغل(اوکاڑہ)، کالمسٹ عقیل خان (جمبر) ، کالمسٹ اختر سردار چوہدری(کسووال)، کالمسٹ احتشام جمیل شامی (اوکاڑہ)، کالمسٹ و صحافی مظہر رشید(اوکاڑہ)، کالمسٹ عبدالروف چوہان (لاہور) رائٹر ،کالمسٹ محمد علی رانا (لاہور)، پاک نیوز کے چیف ایڈیٹر وسیم نذر(پتوکی) یواین این کے چیف ایڈیٹر ڈاکٹر بی اے خرم(بورے والا) ،کالمسٹ میر افسر امان (کراچی)اور کالمسٹ لالہ ثناء اللہ بھٹی (اسلام آباد) نے اپنے صحافی بھائیوں سے اظہار افسوس کیا اور ان کے ساتھ ہردکھ درد میںساتھ دینے کا عہد بھی کیا۔

انفارمیشن سیکرٹری
کالمسٹ برادری آف پاکستان