نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں افغان سفیر شاہدہ محمد ابدالی نے کہا ہے کہ افغانستان کبھی بھی اپنی سرزمین بھارت مخالف سرگرمیوں کیلئے استعمال ہونے کی اجازت نہیں دے گا جبکہ کابل سے نیٹو انخلاء کے بعد طالبان کی واپسی کے بارے میں قیاس آرائیوں کو بھی انہوں نے مسترد کر دیا۔
بھارتی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ ہم افغانستان کو طالبان کے تاریک دور میں داخل ہونے کی اجازت دیں گے۔