مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) مٹی نہ دینے پرڈمپر مالک پر پولیس اہلکاروں کا تشدد، 8 ہزار روپے چھین لئے، اعلی حکام انصاف فرام کریں، عمران علی کی پریس کانفرنس، تفصیلات کے مطابق عمران علی بھٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں ڈمپر نمبر TKF311 کا مالک ہوں کہ یکم دسمبر کی رات نو بجے اپنے ڈمپر پر محمد بوٹا اور عمران نذیر کے ہمراہ قصور سے لاہور کی طرف جا رہا تھا کہ ٹول پلازہ کے قریب پہنچا تو پولیس ناکے کے انچارج راشد علی و ہیڈ کانسٹیبل محمد پرویز دو کس نا معلوم ملازمین نے روک لیا۔
کاغذات چیک کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ ہم ادھر ایک کمرہ بنا رہے ہیں جس کیلئے ہمیں دس ڈمپر مٹی کی ضرورت ہے صبح ڈال دو، میرے انکار پر مذکورہ افراد نے مجھے کان سے پکڑ کر مارنا پیٹنا شروع کر دیا، اور زبردستی میری جیب سے 8 ہزار روپے نقدی، شناختی کارڈ چھین لیا، مذکورہ افراد نے ہمیں تحفظ دینے کی بجائے الٹا لوٹ لیا ہے، اور قانونی کاروائی پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں، ہم آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی و ڈی پی او قصور سے مطالبہ کرتے ہیں کہ محکمہ پر بد نما داغ ملازمین کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126