لاہور (جیوڈیسک) کوئٹہ کے سولر بچے شعیب اور عبد الرشید سینٹر آف ایکسیلینس مالیکیولر بائیولوجی لاہور میں موجود ہیں۔ یہاں ڈاکٹرز کی ٹیم کل ان بچوں کے مزید ٹیسٹ کرے گی۔
میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر زمان کا کہنا ہے کہ بچوں کی حالت میں مسلسل بہتری آ رہی ہے۔ بچوں کو 3 دن سینٹر آف ایکسیلنس ان مالیکیولر بائیولوجی میں رکھا جائے گا۔
تمام ٹیسٹ کرانے کے بعد بچوں کے علاج معالجے کو آگے بڑھایا جائے گا۔