سورج گرہن کی وجہ سے یورپ کے مختلف ممالک میں دن کے وقت رات کا سماں

Solar Eclipse

Solar Eclipse

لندن (جیوڈیسک) سکاٹ لینڈ میں سورج کا اٹھانوے فیصد حصہ چاند کی لپیٹ میں آیا، لندن کا چوراسی مانچسٹر کا نواسی ایڈنبرگ کا ترانوے اور لروک میں ستانوے فیصد سورج کو گرہن لگا۔

لنکولن شائر، مڈلینڈ اور وہیلز کے جنوبی حصوں میں سورج کا ستانوے فیصد حصہ ڈھک گیا۔ پینسولا کے جنوب مغربی علاقوں سوالبرڈ اور ناروے میں پورے سورج کو گرہن لگا۔

روس اور شمالی افریقا میں بھی سورج گرہن دیکھا گیا۔ برطانیہ، ناروے میں بچوں سمیت ہزاروں افراد نے خصوصی گلاسز کے ذریعے یہ نظارہ دیکھا۔

اس دوران بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی، ماہرین کے مطابق دو ہزار چھبیس میں ایسا سورج گرہن دوبارہ دیکھا جائے گا۔