نیویارک (جیوڈیسک) امریکی ماہرین نے تیسری دنیا کے ان ممالک کیلئے ایک ایسی جدید لا لٹین تیار کر لی ہے جو اب تک بجلی کی سہولت سے محروم ہیں۔
luciنامی اس لالٹین کو پلاسٹک کے لچکدار اور شفاف مٹیریل سے ایک باکس کی شکل میں تیار کیا گیا ہے جسے رو شنی پھیلانے کے لیے مٹْی کے تیل یا برقی توانائی کی نہیں بلکہ سورج کی قدرتی روشنی کی ضر ورت ہو تی ہے۔
اس جدید لالٹین میں شمسی تو انا ئی کو روشنی میں بد لنے والے سولر پینل نصب کیے گئے ہیں جو چارج ہونے کے بعد کئی دنوں تک روشنی فر اہم کر نے کے صلا حیت رکھتے ہیں۔