اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک میں شمسی توانائی سے بجلی کے حصول کا رجحان فروغ پارہا ہے جس کی وجہ سے سولر پینلز فروخت کرنے والی کمپنیوں کے کاروبار میں اضافہ ہوا ہے۔
سولر انجری سلوشن پرووائیڈرز کا کہنا ہے کہ درمیانے سائز کے گھر کیلئے شمسی توانائی سے بجلی کی فراہمی پر ایک لاکھ 40 ہزار روپے تک کے اخراجات آتے ہیں جس کی مدد سے تین تا چار پنکھوں سمیت 12 سے زائد انرجی سیورز جلائے جاسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں ہونے والے اضافہ اور لوڈشیڈنگ کے بڑھتے ہوئے دورانیہ کے باعث صارفین کی بڑی تعداد شمسی توانائی سے بجلی کے حصول کو ترجیح دے رہی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ سولر پینلز کا خرچہ تین سال میں پورا ہوجاتا ہے جس کے بعد وہ مفت بجلی کی سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں۔