اسلام آباد (جیوڈیسک) عمران خان ن صحافیوں پر الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ صرف لفافے لینے اور بکنے والے صحافی کہتے ہیں کہ دھرنے میں چند ہزار لوگ آئے ہیں۔ اخبارات کو بھی ایک ہزار کروڑ کے اشتہارات دیئے گئے۔
اسلام آباد کے ڈی چوک میں عمران خان کے حکومت مخالف دھرنے کو 33 روز ہوچکے ہیں اور پہلے روز کی طرح 33 ویں روز بھی عمران خان نے اپنے خطاب میں الزامات کی بھر مار کی۔ ان 33 دنوں میں خان صاحب سیکڑوں الزامات لگاچکے ہیں لیکن شاید ہی کوئی ایک ثبوت پیش کیا ہو۔
عمران خان کے تازہ ترین الزام کے مطابق پاکستانی میڈیا میں اینکر اور صحافی وزیر اعظم نواز شریف سے لفافے لیتے ہیں اور ان کے دھرنے میں موجود سونامی کی تعداد بس چند ہزار ہی بتاتے ہیں ۔تحریک انصاف کے چئیرمین نے یہ الزام بھی لگایا کہ اخبارات کو ایک ہزار کروڑ کے اشتہارات دیئے گئے۔